راولپنڈی(اے بی این نیوز)حالات کافی سنگین ہو گٸے ہیں ،پندرہ جون تک فیصلہ ہوجائے گا کہ آٸین و قانون کیساتھ جانا ہے یا جنگ و جدل کیساتھ ،راولپنڈی میں سب سے زیادہ تعلیمی ادارے ہم نے بنوائے،الیکشن ہوے اور کوٸی انہونی نا ہوٸی تو عمران خان کی حکومت بنے گی،یہ پہلی نا اہل حکومت ہے جو عدلیہ سے ٹکراو کر رہی ہے، پندرہ میں سےنو ججز ایک طرف ہے ،یہ بےوقوف ہے جنہوں نے عدلیہ سے ٹکر لی ہے ،یہ واحد حکومت سے جو ٹکراو کا راستہ اختیار کررہی ہے ،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نےافطار تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہم آپکے گلے کی ہڈی ہے،عمران خان زیادہ ذمہ داریاں دینا چاہتے ہیں ،ہم نے انہیں کہا کہ ہمیں محدود کام دیا جائے ،دس روپے لیٹر پیٹرول پھر بڑھا دیا گیاہے ،سارا راولپنڈی سپریم کورٹ کیساتھ کھڑا ہے،ہم عدلیہ آٸین اور جمہوریت کیساتھ کھڑے ہیں ،ذاتی خواہش ہے کہ ہماری فوج سے صلح ہو ،عمران خان کی لڑاٸی کسی سے نہیں بلکہ صرف چوروں اورڈاکووں سے ہیں،آصف زرداری بڑی سیاست کر رہا ہے،وہ شہباز شریف پر آرٹیکل 6 اور اسے نا اہل کروانا چاہتا ہے،زرداری اپنی لاڈو کو لانا چاہتا ہے، پی ٹی آٸی جس کو ٹکٹ دے گی لال حویلی اسکی حمایت کرے گی۔