لاہور(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہرنے کہا ہے کہ ملک میں تباہی رجیم چینج کی وجہ سے آئی ہے، پورا ملک آئین و قانون کا پابند ہے، حکمران الیکشن سے بچنے کیلئے فنڈز کا بہانہ بنا رہے ہیں، اپریل میں پی ڈی ایم پارلیمنٹرین کو 70 ارب روپے جاری کیے گئے۔اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پیٹرول کی قیمت میں 10روپے کا اضافہ کردیا، عالمی منڈی میں پیٹرول سستا اور پاکستان میں مہنگا ہے، پاکستان کی گروتھ منفی جارہی ہے، ملک میں لاکھوں لوگ غربت کی لکیرسے نیچے چلے گئے۔















