اہم خبریں

جس پیٹرن پر مردم شماری کی جارہی ہے قبول نہیں ،حافظ نعیم الرحما ن نے 1ماہ توسیع کا مطالبہ کردیا

کراچی (نیوز ڈیسک) جماعت اسلامی کے رہنماحافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جس طرح مردم شماری کی جارہی قبول نہیں ،اس میں ایک ماہ توسیع کی جائے،مطالبہ نہ مانا گیا تو ، 30اپریل کو احتجاجی مارچ کریں گے۔آج جماعت اسلامی کے رہنماحافظ نعیم الرحمان نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک مردم شماری کے نتائج جو آرہے ہیں اس میں فراڈ سامنے آیا ہے ، خانہ شماری میں کراچی کے 40فیصد لوگوں کی گنتی ہی نہیں کی گئی ، یہ چاہتے ہیں کراچی کی شہری آبادی کو کم کیا جائے،جنہیں گنا گیا ہے اُنہیں معلوم ہونا چاہیے کہ کیسے گِنا گیا ہے، ہم حکومت سے کوئی خیرات نہیں مانگ رہے، بس اتنا کہہ رہے ہیں کہ شہر کی آبادی کی گنتی صحیح سے کی جائے ۔ مردم شماری میں کم از کم 1ماہ کی توسیع کی جائے ، مردم شماری جس پیٹرن پر کی جارہی ہے یہ کسی صورت قابل قبول نہیں، 30اپریل کو ہم بہت بڑا احتجاجی مارچ کریں گے۔

متعلقہ خبریں