لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام عام انتخابات کی تیاری کریں، سندھ کے عوام کو زرداری گروپ سے جلد نجات دلائیں گے۔ آج تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے لاہور میں ملاقات کی، خرم شیر زمان نے عمران خان کو سیاسی ورکرز کی گرفتاریوں سے متعلق آگاہ کیا، ملاقات میں عمران خان کے متوقع دورہ سندھ پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ سندھ کے عوام عام انتخابات کی تیاری کریں، سندھ کے عوام کو زرداری گروپ سے جلد نجات دلائیں گے، پی ٹی آئی سندھ میں زرداری گروپ کے خلاف جہاد کر رہی ہے، ووٹ کی طاقت سے سندھ میں زرداری مافیا کو شکست دیں گے ۔















