کندھ کوٹ(نیوز ڈیسک) بخشاپور میں دومخالف گروپوں میں شدید فائرنگ زد میں آ کر 4 افراد جاں بحق اور 3 سے زائد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ کے قریب بخشاپور میں دومخالف گروپوں میں ٹھن گئی، ایک جانب سے فائرنگ شروع ہوئی تو مخالفین کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ سے 4 افراد موت کی نیند جا سوئے جبکہ 3 سے زائد شدید زخمی ہو گئے۔علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، پھاٹک سٹاپ کو بند کر دیا گیا۔ شدید فائرنگ سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔















