راولپنڈی(نیوز ڈیسک) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ شہبازشریف توہین عدالت اور آرٹیکل 6 کی بارودی سرنگ کی طرف بڑھ رہے ہیں، نوازشریف پاکستان نہیں آئے گا، جو عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں وہ عدلیہ کو للکار رہے ہیں۔آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر ایک دن میں انتخابات کرانے ہیں تو قومی اسمبلی توڑیں جیسے ہم نے صوبائی اسمبلیاں توڑیں ورنہ بحران انتہائی گھمبیر ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ نوازشریف پاکستان نہیں آئے گا، آئی ایم ایف سے اپریل میں بھی معاہدہ ہوتا دکھائی نہیں دیتا، ایک طرف گرفتاریاں دوسری طرف مذاکرات کابھونڈا مذاق ہے،عدلیہ کو دھوکہ دینے کی کوشش کی گئی توعدلیہ اپنا آئینی اختیار استعمال کرے گی جو عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں وہ عدلیہ کو للکار رہے ہیں، الیکشن کروانے ہوں گے ورنہ فیصلہ سڑکوں پر ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عید کی خوشیوں پر بھی 10 روپے کا پٹرول بم گرا دیا ہے، مزید 39 لاکھ افراد غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں اور زرمبادلہ کے ذخائر ایک ماہ کی درآمدات کیلئے بھی پورے نہیں، نہ بجلی گیس کا بل نہ سکول میں داخلہ بلکہ عدلیہ کے ساتھ لڑائی انکی دماغی توازن کی نشاندہی کرتی ہے۔
ہم پہلے ہی کہہ چکےتھے کہ نواز شریف پاکستان نہیں آئےگاIMFسےاپریل میں بھی معادہ ہوتادیکھائی نہیں دیتاایک طرف گرفتاریاں دوسری طرف مذکرات کابھونڈا مذاق ہےعدلیہ کودھوکہ دینےکی کوشیش کی گئی توعدلیہ اپنا آئینی اختیار استعمال کرےگی جوعوام کو منہ دکھانےکےقابل نہیں وہ عدلیہ کو للکاررہےہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) April 16, 2023















