اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے میں جاں بحق ہونے پرگہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ اور تمام وابستگان سے اظہار ہمدردی کیا ہے ،ہفتہ کو جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ مفتی عبدالشکور ایک باعمل عالم اور ایک نظریاتی سیاسی کارکن اور نیک انسان تھے ، انہوں نے کہاکہ مفتی عبدالشکور جمعیت علماءاسلام (ف) کے متحرک اور نظریاتی راہنماوں میں شمار ہوتے تھے، بیان کے مطابق انہوں نے وزیر مذہبی امور کے طور پر بڑی محنت، اخلاص اور ایمانداری سے فرائض انجام دئیے، شہباز شریف نے کہاکہ مفتی عبدالشکور کی دینی، ملی، قومی وسیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، وزیراعظم اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین















