اہم خبریں

کچے کےعلاقے میں آپریشن،وفاقی کابینہ نے فوج تعیناتی کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد وفاقی کابینہ نے کچے کےعلاقے میں آپریشن کیلئے فوج کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے سمری کے ذریعے وفاقی کابینہ نےمنظوری لی تھی ، پنجاب حکومت نے فوج کی خدمات کیلئے وفاق سے رجوع کیا تھا، فوج کی خدمات کیلئے 24 اپریل تک توسیع کے ساتھ 5 مئی تک درخواست کی گئی ہے، آپریشن کی صورتحال کو مد نظررکھتے ہوئےفوج کی خدمات میں توسیع کا فیصلہ ہو گا۔پنجاب حکومت نے موقف اپنایا ہے کہ کچے کے علاقے میں ڈاکو جدید ہتھیاروں سے لیس ہیں، آپریشن آرمی کی ضرورت ہوگی۔

متعلقہ خبریں