اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی ، عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں معاملہ زیر سماعت ہونے پر سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی۔آج ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ اسلام آباد میں سابق صدر آصف علی زرداری پر قتل کی سازش کا الزام کیس کی سماعت ہوئی، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی طرف سے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ عدالت میں پیش ہوئے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں اخراج مقدمات کی درخواستیں دائر ہیں، ہائی کورٹ سے فیصلہ آنے تک سماعت ملتوی کی جائے کیونکہ شکایت کسی سرکاری افسر نے فائل نہیں کی، شیخ رشید کے خلاف شکایت پیپلزپارٹی کے ایک عام ورکر نے دائر کی ہے، شیخ رشید کے خلاف موچکو، کراچی، اسلام آباد اور مری میں مقدمات درج ہیں۔ اس پر جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی کاپیاں فراہم کرنے کی ہدایت شیخ رشید کے وکلاء کی جانب سے ہائیکورٹ میں دائر اخراج مقدمے کی کاپی جمع کروا دی گئیں عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں معاملہ زیر سماعت ہونے پر کیس کی کارروائی 3 جون تک ملتوی کر دی۔















