اہم خبریں

وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ سے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد کی ملاقات

اسلام آباد( اے بی این نیوز    )وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ سے چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے ملاقات کی جس میں بلوچستان کی یونیورسٹیز کے مسائل زیر غور لائے گئے۔ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی جانب سے جمعہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن نے وفاقی وزیر کو یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی وہ کوئٹہ جا کر گورنر بلوچستان ملک عبد الولی خان کاکڑ اور دیگر ارباب اختیار سے ملاقاتیں کرکے یونیورسٹیز کے مسائل کو حل کرانے کی پوری کوشش کریں گے۔ ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ وہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل کے مشکور ہیں جنہوں میں وڈ میں 100 ایکڑ قیمتی اراضی یونیورسٹی کی تعمیر کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو مفت دی ہے، ان کے اس فراخ دلانہ اقدام سے تعلیمی سرگرمیوں کی ترویج کو تقویت ملے گی۔

متعلقہ خبریں