اسلام آباد(نیوزڈیسک) عمران خان کے فوکل پرسن اور رہنما تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا ہے کہ حکومت 90 روز الیکشن نہیں کروانا چاہتی ہے جس کے کے لئے قومی اسمبلی سے مختلف قراردادیں منظور کی جا رہی ہیں، یہ غیر آئینی اقدامات ہیں۔نجی ٹی وی سے بات چیت میں عمران خان کے فوکل پرسن اور رہنما تحریک انصاف رؤف حسن نے کہا کہ حکومت 90 روز الیکشن نہیں کروانا چاہتی ہے جس کے کے لئے قومی اسمبلی سے مختلف قراردادیں منظور کی جا رہی ہیں، یہ غیر آئینی اقدامات ہیں۔رؤف حسن نے کہا کہ سپریم کورٹ میں کب تقسیم نہیں رہی، چند جماعتیں سپریم کورٹ کو تقسیم کرنے پر تلی ہوئی ہیں، اس پارلیمنٹ کے پاس قانون سازی یا ترمیم کرنے کا اختیار ہی نہیں جب کہ 8 رکنی بینچ کا فیصلہ سپریم کورٹ کا اکثریتی فیصلہ ہے۔















