اسلام آباد ( اے بی این نیوز )قومی اسمبلی اجلاس میںنیب آرڈیننس 1999ء میں مزید ترمیم کا بل منظورکر لیا گیا، اجلاس کے آغاز پر قومی اسمبلی میں معمول کی کارروائی معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی جسے منظور کرلیا گیا ۔ خواجہ آصف نے کہا عدلیہ مضبوط ہو گی تو عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی ہو گی ، عوام کو انصاف عدلیہ دیتی ہے ،اداروں کو افراد چلاتے ہیں ، آرمی چیف کا ایوان بارے بیان خوش آئند ہے ، ہم عدلیہ کی مضبوطی چاہتے ہیں۔















