اسلام آباد ( اے بی این نیوز )شیری رحمان دنیا کی 100 با اثر ترین شخصیات کی فہرست میں شامل،وزیرماحولیات ٹائم میگزین کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں،میگزین کے مطابق شیری رحمان کوپ 27 اجلاس میں سیلاب زدگان کی آواز بنیں،،،پرجوش تقاریر سے مندوبین کو ناانصافی کے خاتمے کیلئے قائل کیا،معروف جرید کی ویب سائٹ پرپیغام جاری کیا گیا کہ پہلی بار قدرتی آفات کاسامنا کرنے والے ممالک کیلئے فنڈز قائم کیاگیا،ہمیں شیری رحمان جیسی مزید شخصیات کی ضرورت ہوگی۔















