اسلام آباد(اے بی این نیوز)سیاسی ماحول میں برف پگھلنا شروع ہو گئی ، حکومت اور عمران خان میں دوریاں ختم نہیں ہو سکیں اور عمران خان کسی صورت بھی امپورٹڈ حکومت کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں، کو ئی دوسرا راستہ نہ ہو نے کے بعد دو اہم افراد نے اسٹیبلشمنٹ اور عمراں خان کے مابین راستے کھولنے اور باہم رابطے بحال کرانے کے لئے کو شش کی جس میں خاطر خواہ کامیابی حاصل ہو ئی، بکھرتی، بگڑتی اور ڈوبتی ہو ئی معیشت کے پیش نظر دونوں فریقین کے درمیان رابطے بحال ہو نے کی اطلاعات ہیں، اور اب اہم ترین ٹاسک سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کو سو نپا گیا ہے، چونکہ زرداری بیک ڈور ڈپلو میسی کے ماہر جانے جاتے ہیں اسی وجہ سے ان کو یہ ذمہ داری دی گئی ہے ،آنے والے دنوں میں زرداری کے اسلام آباد میں ڈیرے ہو نگے اور ان کی کو شش ہو گی کہ اس وقت تینوں سیاسی بڑے فریقین ایک میز پر بیٹھیں ،یہ بھی بات اہم ہے کہ آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے مابین سیاسی فائر بندی بھی نظر آئے گی،واضح رہے کہ پیپلز پارٹی اس سلسلے میں پہلے ہی ایک کمیٹی بناچکی ہے جو کہ متحرک ہے، چونکہ اس اقدام کے بغیر سیاسی حل ہو تا ہوا نظر نہیں آرہا، جب تک پی ٹی آئی،پیپلز پارٹی اور ن لیگ کسی ایک پلیٹ فارم پر آکر کسی ایک حل پر اتفاق نہیں کر لیتی اس وقت تک حالات کا سیاسی حل نکلتا نظر نہیں آرہا نیز اہم ترین ڈیویلپمنٹ سعودی عرب کی جانب سے آنی ہے کیونکہ نواز شریف اور مریم نواز سعودی عرب پہنچ چکے ہیں شہباز شریف بھی سعودیہ جائیں گے وہاں پر پاکستان کو درپیش سیاسی حالات کو بہتر کرنے میں سعودی عرب بھی اہم کردار ادا کرے گا،عمراں خان کو بھی اس سلسلے میں بیک ڈور ڈپلو میسی کے ذریعے اعتماد میں لیا جا ئے گا،پاکستان میں اہم ترین قوت اس حوالے سے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔















