اسلام آ باد (اے بی این نیوز) پی ٹی آئی کے راہنما فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹویٹ بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے پندرہ میں سے آٹھ جج صاحبان نے یعنی سپریم کورٹ کی حتمی اکثریت نے چیف جسٹس پاکستان کے اختیارات کم کرنے کی حکومتی سازش کو ناکام بنا دیا، ایک غیر نمائندہ پارلیمان کے مقابلے میں عوام کی حتمی اکثریت چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے پیچھے کھڑی ہے ۔سپریم کورٹ بے جب مین پیٹیشن باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کر کی تو پھر بل تو معطل ہونا ہی تھا ، اسی لئے اٹارنی جنرل نے اس نکتے پر کوئ دلائل نہیں دئیے تھے۔ یہ ایک معمول کا حکم ہے امید ہے حکومت اسے انا کا مسئلہ نہیں بنائے گی۔















