اہم خبریں

اگر وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ فیصلے پر عمل نہ کیا تو وزیراعظم پانچ سال کیلئے نااہل ہو جائیں گے،فواد چودھری

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ اگر وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ کیا تو وزیراعظم اور کابینہ ارکان پانچ سال کیلئے نااہل ہوں گے۔آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں رہنما انہوں نے کہا کہ آئین کے تحت انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی براہ راست خزانے سے کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ، اگر وفاقی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہیں کرتی اور آج فنڈز نہیں دیتی تو وزیر اعظم اور کابینہ کے اراکین پانچ سال کیلئے نا اہل ہوں گے، اس ضمن میں صرف وفاقی کابینہ کی منظوری درکار ہے۔

متعلقہ خبریں