اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال سمیت سپریم کورٹ کے چار ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کر ادی گئی۔تفصیلات کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت سردار سلمان ڈوگر ایڈوکیٹ نے درج کرائی جس میں استدعا کی گئی چاروں ججز مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے، چاروں نے آئین کے آرٹیکل 209 کی خلاف ورزی کی انہیں عہدے سے ہٹایا جائے۔















