کراچی(نیوزڈیسک) حکومت نے بے روزگاری کے خاتمہ اور بلدیہ کی آمدنی کے مواقع پید اکرنے کیلئے کراچی کے مزید کئی ہزار وینڈنگ پوائنٹس نیلام یا کرائے پر دینے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق یہ وینڈنگ پوائنٹس ہل پارک، چڑیا گھر،بس سٹاپس، پارکس، پلے گراؤنڈز، پکنک پوائنٹس اور مارکیٹوں و تجارتی مراکز میں قائم کئے جا ئیں گے اور لوکیشن کے مطابق وہاں کا رو بار کی اجازت دی جا ئے گی جن میں فوٹو اسٹیٹ شاپس، جو س ،شیکس ،چائے ،کافی، برگر، اسنیکس، پھل،سبزی،ڈیکوریشن و گفٹ آئٹم اور ٹک شاپ شامل ہوں گی۔ اس کا مقصد سڑکوں کے کنارے تجاوزات کا خاتمہ اور منظم معاشی سر گرمیوں با الخصوص چھوٹے کاروبار کو فروغ دینا ہے۔















