کچلاک (نمائندہ خصوصی)کچلاک میں2 پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد علاقہ میں آپریشن شروع ہے اور متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔پی پی آئی کے مطابق کچلاک میں نامعلوم ملزمان نے ایگل اسکواڈ کے جوانوں کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے کئی پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج 2 اہلکار دم توڑ گئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ حملہ آور بھی مارا گیا۔















