کراچی(نیوزڈیسک) ون ڈے کی عالمی جنگ میں تمام ٹیموں کے سپہ سالار نئے ہوں گے۔آنے والے چند ماہ میں اگر کوئی تبدیلی نہ آئی تو ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار تمام ٹیموں کی قیادت نئے کپتانوں کے ہاتھ میں ہوگی۔انگلینڈ میں 2019 میں کھیلے گئے ورلڈ کپ سے اب تک کچھ کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ اور تبدیلیوں کی وجہ سے تقریباً تمام ٹیموں کے کپتان تبدیل ہوچکے ہیں، صرف کین ولیمسن ہی بچے ہوئے تھے مگر آئی پی ایل کے پہلے ہی میچ میں گھٹنے کی شدید چوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے ان کی بھی اکتوبر میں بھارت میں شیڈول میگا ایونٹ میں شرکت کا امکان نہ ہونے کے برابر ہے۔














