اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایکنک کا اجلاس آج طلب کرلیا،ذرائع کے مطابق اجلاس میں 10 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں لاہور سیالکوٹ موٹروے لنک ہائی وے کی منظوری ، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے تین دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا، اسکردو میں 26 میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور پروجیکٹ،ڈیجیٹل اکانومی منصوبے ’ڈیپ‘ کی منظوری ، گومل زام کثیرالجہتی پروجیکٹ کے دوسرے نظرثانی شدہ پی سی ون پر غور ہوگا،،،، اجلاس میں 4500 میگاواٹ دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کی پاور جنریشن فیسلیٹی کی منظوری کا بھی امکان ہے۔















