مظفرگڑھ (نیوز ڈیسک) مظفرگڑھ کے علاقے جتوئی میں مفت آٹا حاصل کرنے کے چکر میں غریب جان کی بازی ہار گیا ۔ تفصیلات کے مطابق آٹا پوائنٹ پر ایک اور شخص دل کا دورہِ پڑنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔ مفت آٹے کی تقسیم نے ایک اور جان لے لی۔ واضح رہے کہ نجی میرج ہال سرکاری مفت آٹا پوائنٹ پر 55 سالہ شخص آٹا لینے آیا مگر موت لے گیا ۔ بشیر نامی شخص آٹا لینے آیا تو اسے دل کا دورہ پڑ گیا ۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق بشیر نامی شخص کو مفت آٹا پوائنٹ سے ریسکیو نے ٹی ایچ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔















