اسلام آباد( ِ اے بی این نیوز )وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوی عباسی نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ تک میٹرو بس میں ایسکلیٹرز (برقی سیڑھیوں )کی تنصیب کاکام جلد مکمل ہوجائے گا،ایل سی پر سٹیٹ بنک کی جانب سے پابندی کی وجہ سے تاخیر ہوئی تاہم اب یہ پابندی اٹھالی گئی ۔ جمعرات کو نزہت پٹھان اور دیگر کے اسلام آباد راولپنڈی میٹرو بس کے مختلف سٹیشنوں پر برقی زینوں کے نہ چلنے اور اورنج اور میٹروکے الگ الگ ٹکٹ خریدنے کے حوالے سے پائی جانے والی عوامی تشویش پر توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے بتایا کہ نیو انٹرنیشنل ائیر پورٹ تک میٹرو ابھی فعال نہیں ہوئی ہے۔ایل سی پر سٹیٹ بنک کی جانب سے پابندیوں کی وجہ سے ایسکلیٹرز کےآلات درآمد نہیں ہوسکے ہیں اس کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔اب یہ پابندیاں اٹھی ہیں اور یہ آلات آگئے ہیں اب جلد یہ برقی زینے فعال ہوجائیں گے۔محکمہ کو یہ ہدایت جاری کی ہے ان ایکسلیٹرز کی تنصیب میں تیزی کی ہدایت کی ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایکسیلیٹرز کی تنصیب کا کام کاٹینڈر این ایچ اے کا تھا یہ جلد مکمل ہوگا۔جب یہ فنکشنل ہوگا وہاں تک ایک ہی کرایہ ہوگا،جہاں سے دوری بس لیں گے وہاں سے الگ کرایہ ہوگا۔ایک بار ٹکٹ خرید کر سارادن سفر کی سہولت فی الحال نہیں ہے۔اس پر حکومت بڑی سبسڈی دے رہی ہے۔50 روپے میں 40 کلومیٹر سفر طے کیا جاتا ہے۔حکومت 225 روپے سبسڈی دے رہی ہے۔















