اہم خبریں

ایف پی سی سی آئی کے وفد کی وفاقی وزیر توانائی سے ملاقات

لاہور( اے بی این نیوز   )ایف پی سی سی آئی وفد نے گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی سربراہی میں وفاقی وزیر توانائی انجینئر خرم دستگیر خان سے بند پڑی صنعتوں پرعائد ایم ڈی آئی فکسڈ چارجز کے خاتمے کے حوالے سے ملاقات کی۔ترجمان کے مطابق ایف پی سی سی آئی وفد نے انجینئر خرم دستگیر خان سے درخواست کی کہ بند پڑی صنعتوں کے لیے نیپرا کی جانب سے عائد میکسیمم ڈیمانڈ انڈیکیٹر (ایم ڈی آئی) فکسڈ چارجز کی شرط کوختم کیا جائے۔انجینئر خرم دستگیر خان نے یقین دہانی کروائی کہ جلد ہی بزنس کمیونٹی کا ایم ڈی آئی فکسڈ چارجز کا مسئلہ حل کر دیا جائے گا۔وفد میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین محمد ندیم قریشی، سابق صدر میاں انجم نثار،سابق سینئر نائب صدر خواجہ شاہ زیب اکرم، نائب صدر ایف پی سی سی آئی امین اللہ بیگ،، چیئرمین کوآرڈینیشن کیپٹل آفس مرزا عبدالرحمن، نائب صدر لاہور چیمبر عدنان خالد بٹ،محمد ریاض خٹک، شیخ محمد آصف اقبال، محمد سجاد سرور، سہیل الطاف، ملک طلعت حسین، اعجاز قریشی، محمد شاہد بیگ،شعیب خان سمیت ملک بھر کی ٹریڈ باڈیز کے صدور و عہدیداران شامل تھے۔

متعلقہ خبریں