اہم خبریں

سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی ضرورت نہیں، ان کی تنخواہیں روکی جائیں، محکمہ اطلاعات خیبرپختونخوا

پشاور (  اے بی این نیوز  )نگراں حکومت کو سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی کوئی ضرورت نہیں، محکمہ اطلاعات خیبر پختونخوا نے صوبائی محکمہ خزانہ کو تنخواہیں روکنے کیلئے خط ارسال کردیا۔خط کے متن کے مطابق محکمہ تعلقات عامہ نے اے ڈی پی اسکیم کے تحت 1109 سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو تعینات کیا تھا۔خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے نئے پراجیکٹس اور بھرتیوں پر پابندی لگا دی ہے، منصوبے کا جاری رہنا سرکاری خزانے کے وسائل کا ضیاع ہےنگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا کام کچھ تھا لیکن وہ کسی اور کے ایجنڈے پر کام کر رہے تھے۔صوبائی محکمہ اطلاعات کے خط میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا انفلوئنسرز کا اعزازیہ اور تنخواہیں روکی جائیں۔

متعلقہ خبریں