اہم خبریں

حالیہ شدید بار شیں، ژالہ باری ،23ارب روپے مالیت کی گندم کی فصل کا نقصان ہو گیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز     )حالیہ شدید بارشوں اور ژالہ باری سے تقریباً23ارب روپے مالیت کی گندم کی فصل کا نقصان ہواہے۔سب سے زیادہ متاثرہ ہونے والے علاقوں میں شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے اضلاع ہیں ،نقصان کا اندازہ تقریباً 40 فیصد ہے ،مظفر گڑھ میں14.8 ، ساہیوال میں 14 ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 12.9 ، اوکاڑہ میں 12.5 ، بھکر میں 10.5 فیصداور پاکپتن میں 10.2 فیصد نقصان ہوا۔صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں حالیہ شدید بارش اور ژالہ باری سے 5 سے 6 فیصد گندم کی فصل نقصان ہوئی ہے جس کی مالیت تقریباً23 ارب روپے ہے۔ کئی اضلاع میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران بارش اور ژالہ باری ہوتی رہی ہے جس کے نتیجے میں گندم کے پودے جڑ سے اکھڑ گئے اور تقریباً 50 فیصد کھڑی فصلیں بیٹھ گئیں جبکہ کسانوں نے اندازہ لگایا کہ ہے بیٹھ جانے والی فصل 70 فیصد تک ہے۔ 30 مارچ 2023 تک ہونے والی بارشوں میں ایک کروڑ 60 لاکھ 14 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی گندم میں سے 8 لاکھ ایکڑ پرکھڑی فصل کو جزوی نقصان ہوا ہے اور 30 ہزار ایکڑ پر مکمل پر تباہی ہوئی ہے۔ سب سے زیادہ متاثرہ ہونے والے علاقوں میں شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے اضلاع ہیں جبکہ پانچ اضلاع میں نقصان 10 فیصد سے کم ہوا ہے اور دیگر علاقوں میں غیرمعمولی نقصان رپورٹ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق متاثرہ علاقوں میں 20 فیصد پیداوار جزوی طور پر تباہ ہوئی ہے جہاں معمولی حالات میں فی ایکڑ سے اوسطاً 24 من سے 31 من پیداوار ہوتی ہے اور یوں مجموعی نقصان 2 لاکھ 36 ہزار ٹن ہے جس کی مالیت فی من 3 ہزار 900 روپے کے حساب سے 23 ارب روپے بنتی ہے۔

متعلقہ خبریں