اہم خبریں

سپریم کورٹ میں جو کچھ ہوا ماضی میں اس طرح کا کھلواڑ دیکھنے میں نہیں آیا ، شہبازشریف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )وزیر اعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سپریم کورٹ میں جس طرح سماعت ہو ئی وہ سب ہمارے سامنے ہے،قومی اسمبلی میں بھی اس پر حکمت عملی سے بات ہو ئی ہے،تین رکنی بینچ کو سرکلر کے ذریعے ختم کیا گیا،کابینہ کے دو اجلاس منعقد ہو ئے،جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کو ایک سرکلر کے ذریعے ختم کیا گیا،پھر ایک چھ رکنی بینچ بنا دیا گیا،عدالت میں چار ،تین کےت فیصلے کو نظر انداز کیا گیا،سیاسی جماعتوں کی درخواست کو مسترد کیا گیا،اس طرح کا کھلواڑ پہلے کبی دیکھنے میں نہیں آیا،ایسا بھیانک منظر کبھی نہیں دیکھا،تین رکنی بینچ کے فیصلے کے مطابق کل حکو مت نے فندز فراہم کر نے ہیں،کل پاریمنٹ میں ایک قرار داد پیش کی جائے گی امید ہے کہ ایک اور قرار داد پاس ہو جائے گی۔ اجلاس میں ناوز شریف نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ،زعداری بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہو ئے۔وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے اور اس طرح کا کھلواڑ پہلے کبھی دیکھنے میں نہیں آیا ۔ تین رکنی بینچ نے چار تین کے فیصلے کو مسترد کیا اور الیکشن کے حوالے سے جو فیصلہ دیا ہے اس کے مطابق حکومت 10 اپریل کو حکومت نے فنڈز فراہم کرنے ہیں اور الیکشن کمیشن نے 11 اپریل کو رپورٹ پیش کرنی ہے اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ 17 اپریل تک سیکیورٹی مہیا کرنے کے حوالے سے بھی کہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 3 رکنی بینچ نے خیبر پختونخوا کے حوالے سے کہا کہ متعلقہ فورم سے رجوع کیا جائے۔شہبازشریف نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے ایک قرار داد اسمبلی سے پاس ہوچکی ہے اور ایک قرار داد کل اجلاس میں منظور ہو جائے گی۔انہوں نے موجودہ صورت حال پر حکومتی اتحاد کا ٹھوس موقف سامنے آنا چاہیے اور اسی لیے آج کا اجلاس منعقد کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں