اہم خبریں

تین رکنی بینچ کے فیصلے پر احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے، وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان کا ٹویٹ

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ تین رکنی بینچ کے فیصلے پر احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے، جب عدل، قانونی اور اخلاقی تقاضے پورے نہیں ہوں گے تو فیصلوں پر سوالات ضرور اٹھیں گے۔ بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ تین رکنی بینچ کے فیصلے پر ہمارا ایک نہیں بلکہ کئی تحفظات ہیں، بینچ کی تشکیل اور تقسیم نے اس عمل کو ہی متنازعہ بنا دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یکم مارچ کو چار ججز نے ازخود نوٹس کے خلاف فیصلہ دیا، جب ججز کی اکثریت فیصلہ دے چکی تھی تو تین رکنی بینچ کیوں بنا؟ چار ججز کے فیصلے کو تین رکنی بینچ نہیں بلکہ لارجر بینچ یا فل کورٹ بینچ ہی مسترد کر سکتا تھا جبکہ فل کورٹ بینچ بنانے کی استدعا کو بار بار مسترد کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں فریق بنانے کی درخواست کرتی رہیں، انتخابات میں حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں کے موقف کو ہی سننے کی ضرورت نہیں سمجھی گئی۔ انہوں نے کہا کہ 14 مئی کو 90 نہیں 120 دن بنتے ہیں۔ آرٹیکل (2) 224 میں اگر 90 دن کے اندر انتخابات کرانے ہیں تو فیصلے میں 14 مئی کی تاریخ کے پیچھے کیا مصلحت ہے؟

متعلقہ خبریں