اسلام آباد (اے بی این نیوز )سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے فنڈنگ کے بعد بھی آئی ایم ایف اسٹاف لیول معاہدہ مشکلات کا شکار ہے۔وزارتِ خزانہ کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ مہنگائی کے تناسب سے شرحِ سود مقرر کی جائے۔پاکستان کو 3 ارب ڈالرز فنڈنگ کی ضرورت ہے جبکہ سعودی عرب نے 2 ارب ڈالرز فنڈنگ کرنے کے بارے میں زبانی آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کو مختلف شعبوں کے لیے سالانہ 900 ارب روپے سبسڈی پر تاحال اعتراض ہے۔ آئی ایم ایف شرح سود میں مہنگائی کے حساب سے مزید اضافے کے مطالبے پر قائم ہے۔















