اسلام آباد ( اے بی این نیوز )عمران خا ن نے ٹویٹ میں کہا کہ ایک مرتبہ پھر خاص طور پر ماہِ مقدس (رمضان المبارک) کے دوران اسرائیلی فوجیوں کے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملے کی شدید مذمت کرتاہوں۔ او آئی سی کی ذمہ داری ہے کہ UNSC+ عالمی برادری کو بتائے کہ اس قسم کی وحشت سے پوری دنیامیں مسلمانوں کےجذبات کو شدیدٹھیس پہنچتی ہے۔ اےک اور ٹویٹ میں انہون نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدالت نظریہ ضرورت کو خیر باد کہتے ہوئے آئین کیساتھ کھڑی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں اپنے لوگوں سے مخاطب ہوں گا اور انہیں اُس حقیقی خطرے کہ عدالت عظمیٰ کے حکم کے باوجود مقتدر مافیا انتخاب نہیں کروائے گا، کے بارےمیں آگاہ کروں گا کیونکہ یہ گروہ شکست سے بے حدخوفزدہ ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں دستور کو بالادست رکھنےوالی اپنی عدلیہ کے حمایت وتحفظ کی خاطر پُر امن احتجاج کیلئے سڑکوں پر نکلنے کیلئے تیار رہنا ہو گا۔















