اہم خبریں

پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے سکتی ہے، فاروق ایچ نائیک

اسلام آباد (نیوزڈیسک)رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو کالعدم بھی قرار دے سکتی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ الیکشن التواء کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ تقسیم ہو چکا تھا، عدالت نے نے خود 90 دن کو آگے کیا۔فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور صدر مملکت سے کہا کہ آپ وقت بڑھا سکتے ہیں لیکن انتخابات کے لئے خود 14 مئی کی تاریخ دے کر 90 دن کی شق کو موڈیفائی کردیا، یہ یہ سپریم کورٹ نہیں کرسکتی تھی۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے اپنی مرضی چلا کر خود 90 دن سے آگے کردیا، اگر آئین دیکھیں تو یہ 90 دن سے آگے نہیں جانا چاہئے تھا، یہ ایک انتہائی متنازع فیصلہ ہے، البتہ پارلیمنٹ اس فیصلے کو کالعدم بھی قرار دے سکتی ہے۔

متعلقہ خبریں