اہم خبریں

انتخابات کا فیصلہ خوش آئند، سپریم کورٹ نے آئین کی حفاظت کی،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاسی استحکام انتخابات کے ذریعے آئے گا اور یہیں سے معاشی بحالی کا سفر شروع ہوتا ہے، مجھے دوبارہ اقتدار میں نہ لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، کیا ان کے پاس ملک کو بحران سے نکالنے کا کوئی منصوبہ ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، عدالت عظمیٰ نے آئین کی حفاظت کی ہے۔قبل ازیں امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سیاسی اداروں میں الیکشن کے بعد نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے، ہماری معیشت زبوں حالی کا شکار ہو چکی ہے اور ہم تاریخ کے بدترین معاشی بحران سے گزر رہے ہیں۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے موجود معاشی صورتحال اور انتخابات کے بعد دوبارہ حکومت میں آنے کے منصوبوں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طاقت کا منبہ سیاسی ادارے ہوں، یہ یقینی بنانے کیلئے نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے مجھے مارنے کی کوشش کی وہ اب بھی اقتدار میں بیٹھے ہیں اور وہ گھبرائے ہوئے ہیں ۔

متعلقہ خبریں