اہم خبریں

حکومت سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد نہيں کرسکتی، فواد چوہدری

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد نہيں کرسکتی، صرف نظرثانی کی اپیل کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ ہی اپنا فیصلہ تبدیل کرنے کی مجاز ہے، کابینہ اسے تبدیل نہيں کرسکتی۔پی ٹی آئی رہنما نے تجویز دی کہ شہباز شریف کو چاہیے کہ سیاسی سمجھ بوجھ والے مشیروں سے مشورہ کریں۔وفاقی کابینہ نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے کو مسترد کرنے کا اعلان کیا جس پر فواد چوہدری نے ردعمل دیا اور کہا کہ وفاقی کابینہ کا فیصلہ مسترد کرنا غلطی ہے۔

متعلقہ خبریں