اہم خبریں

آج کے فیصلے سے الیکشن کمیشن شہید ہوا۔۔اناللہ وانا الیہ راجعون،حافظ حمداللہ

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )آج کے عدلتی فیصلہ سے نظریہ سہولت کے ساتھ ساتھ نظریہ محبت بھی جھلک رہا ہے ہمیشہ ،،لو سٹوری،، پر مبنی فیصلوں نے ملکی سالمیت کو خطرات سے دوچار کیا ہے فیصلے سے سیاسی آئینی عدالتی بحران میں مزید خوفناک اضافہ ہوگا کورٹ نے الیکشن کا پورا شیڈول جاری کیا جو الیکشن کمیشن کا کام ہے تو پھر نتائج کا اعلان بھی کرتے ، ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ کیا یہ بہتر نہیں کہ الیکشن کمشن کو سپریم کورٹ میں ضم کیا جائے؟ عجیب فیصلہ ہے پنجاب میں الیکشن کروانا سپریم کورٹ کا اور کے پی کے میں الیکشن کمیشن کا کام ہے،آج کے فیصلے سے الیکشن کمیشن شہید ہوا۔۔اناللہ وانا الیہ راجعون۔آج کا فیصلہ عدالتی تاریخ کے سیاہ فیصلوں میں شمار اور یاد کیا جائیگا۔

متعلقہ خبریں