لاہور ( اے بی این نیوز ) سرکاری طور پر مفت ملنے والا آٹا ملی بھگت سے تندور مالکان کو بیچنے کا انکشاف ہوا ہے، افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آٹا خریدنے والے تندور مالکان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔رپورٹس کے مطابق گجر پورہ میں ایک شناختی کارڈ پر عثمان نامی شخص 6 ٹوکن حاصل کر چکا تھا۔پولیس نے رائے ونڈ اور گجر پورہ میں 2 مقدمات درج کرکے 2 افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ رائے ونڈ میں ہی ایک ملزم آٹے کے تھیلوں سے بھرا ہوا رکشہ لے کر فرار ہوگیا۔















