اہم خبریں

وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس، تمام سرکاری افسران کو باہر بھیج دیا گیا، اہم فیصلوں کا امکان

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس جاری ہے، اجلاس سے تمام سرکاری افسران کو باہر بھیج دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت الیکشن التوا کیس کے مختلف پہلوؤں اور کسی بھی فیصلے کے ممکنہ اثرات پر غور کیا جارہا ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے تمام سرکاری افسروں کو باہر بھیج دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کےاجلاس میں صرف وزراء موجود ہیں، اجلاس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں