اہم خبریں

سپریم کورٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری ، واٹر کینن ،ڈنڈے ، شیلڈز شاہراہ دستور پرپہنچا دی گئیں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ میں پنجاب اور کے پی الیکشن التوا کے کیس کی سماعت کے سلسلے میں آج سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے۔سپریم کورٹ کے اطراف اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری موجود ہے جس میں اہلکار ڈنڈے اور شیلڈز کے ساتھ موجود ہیں۔اسلام آباد پولیس نے کسی احتجاج کے پیش نظر واٹرکینن بھی شاہراہ دستور پہنچا دی ۔دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ آج سپریم کورٹ میں وہی افراد داخل ہوسکیں گے جن کے مقدمات زیرسماعت ہیں۔سپریم کورٹ کے اطراف اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری موجود ہے جس میں اہلکار ڈنڈے اور شیلڈز کے ساتھ موجود ہیں

متعلقہ خبریں