اہم خبریں

پاک انڈیا سیریز میں زیادہ رکاوٹیں بھارت کی طرف سے ہیں، نجم سیٹھی

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئرمین نجم سیٹھی نےکہا ہے پاک انڈیا کرکٹ سیریزمیں زیادہ رکاوٹیں بھارت کی طرف سے ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا پی سی بی یا بی سی سی آئی باہمی طور پردونوں ممالک کرکٹ بحال نہیں کر سکتیں، دونوں ممالک کی حکومتیں ہی دوطرفہ کرکٹ بحال کرسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ میں 80 فیصد ریونیو پاک بھارت میچوں سے حاصل ہوتا ہے ،ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ نیوٹرل مقام پر ہوں گے ، ورلڈ کپ کے میچز کے متعلق فیصلہ آئی سی سی کرے گی ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے پاکستان میں غیرملکی کوچز آ رہے ہیں ۔

متعلقہ خبریں