اہم خبریں

خیبرپختونخوا میں بڑی سیاسی تبدیلی کا امکان، علی امین گنڈاپور سے متعلق اہم خبر

خیبرپختونخوا میں بڑی سیاسی تبدیلی کا امکان، علی امین گنڈاپور سے متعلق اہم خبر

پشاور (اے بی این نیوز) سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے حکم پر وزارت اعلیٰ چھوڑی تھی اور اگر بانی پی ٹی آئی کا حکم ملا تو وہ دوبارہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بن سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھے گا تو وہ مطالبات تسلیم کرے گی، جبکہ حکومت سے مذاکرات کرنا فیصلہ سازوں کا کام ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ لانگ مارچ کے حوالے سے پارٹی کی کوئی خاص تیاری نہیں تھی، جبکہ تاریخ تبدیل ہونے سے پارٹی کمزور ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کی رٹ نہ ہونے کے باعث صوبے میں وزرا، ارکان اسمبلی اور کارکنوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔

سابق وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا کہ رکاوٹوں اور مزاحمت کے باوجود وہ احتجاج کے دوران تین مرتبہ اسلام آباد پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

موجودہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سے ملاقات کے حوالے سے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ دونوں کے درمیان خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ایک ہی جماعت ہے اور ہم پختون ہیں، اس لیے گھر آئے مہمان کی قدر کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سہیل آفریدی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان حالیہ ملاقات میں صوبائی حکومت اور پارٹی معاملات سمیت اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کے معاملے پر بھی گفتگو کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ تاہم اسمبلی تحلیل کے حوالے سے فی الحال کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں‌:اجتماعی زیادتی کی شکار غیر ملکی لڑکی عدالت پیش،بیان قلمبند

متعلقہ خبریں