کراچی ( اے بی این نیوز )سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 4 اپریل کو سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔
4 اپریل بروز جمعرات سندھ حکومت کے ماتحت تمام ادارے بند رہیں گے جبکہ وفاقی ادارے اور بینک معمول کے مطابق کھلیں گے۔















