اہم خبریں

مریم نواز نے ایک مرتبہ پھر عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا

لاہور (  اے بی این نیوز   )پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے ایک مرتبہ پھر پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمران خان کے بیان کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے لکھا کہ پاکستان کی تاریخ کے پہلے سرٹیفائیڈ آئین شکن کے منہ سے آئین جیسی مقدس شے کا نام لینا بھی گھناؤنا مذاق ہے۔ بات یہ کہ وہ سازش جو تم نے نئے سہولت کاروں کی مدد سے تیار کی تھی وہ پکڑ لی گئی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ ملک، ریاست اور ادارے تم جیسے دہشت گرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے۔اب چُپ کر کے بیٹھ جاؤ۔

متعلقہ خبریں