اہم خبریں

ہم قانون کا احترام کرنے والے لوگ ہیں، محمود خان

لاہور( اے بی این نیوز  )سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ ہم قانون کا احترام کرنے والے لوگ ہیں،عمران خان ہرعدالت میں پیش ہو رہے ہیں، ہم نے اسمبلیاں اس لیے تڑوائی ہیں تاکہ الیکشن ٹائم پر ہوں۔زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ یہ حکومت مزید غیر قانونی ہو جائے گی، یہ عوام کا فیصلہ ہو گا کہ وہ کس کو لانا چاہتے ہیں۔ یہ جو سب کچھ ہو رہا ہے عمران خان کو گیم سے آؤٹ کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں