اہم خبریں

کے پی،سکولوں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

پشاور(اے بی این نیوز    ) خیبرپختونخوا کے سکولوں میں موسم بہار کی 7 تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے باوجود طلباء کو مفت درسی کتابیں اور داخلہ دینے کیلئے متعلقہ سٹاف سکولز میں موجود رہے گا۔محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم خیبرپختونخوا نے موسم بہار کی تعطیلات کا اعلامیہ جاری کیا جس کے مطابق یکم اپریل سے7 اپریل تک صوبے میں سکولز بند رہیں گے۔

متعلقہ خبریں