اہم خبریں

نئی قانون سازی سے شخصی اختیارات کو عدالتی اختیار میں تبدیل کیا گیا ہے، سینیٹر شیری رحمان

اسلام آباد(اے بی این نیوز    )پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023ء سینیٹ میں پیش ہو رہا ہے، بار کونسلز اور قانونی ماہرین نے نئی قانون سازی کو مثبت اور وقت کی ضرورت قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون سازی پارلیمان کا حق اور ذمہ داری ہے، صدر عارف علوی کا بل پر مشروط دستخط کرنے کا بیان افسوسناک ہے، صدر ابھی بھی تحریک انصاف کے کارکن بن کر پارٹی پالیسی کا دفاع کرنے لگ جاتے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں رہنما پیپلز پارٹی شیری رحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023ء سے کسی کے اختیار کو محدود نہیں کیا گیا، نئی قانون سازی سے شخصی اختیارات کو عدالتی اختیار میں تبدیل کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں