اسلام آباد( اے بی این نیوز )وزارت قانون نے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں گزشتہ 5 سال سے التوا کا شکار مقدمات کی تفصیلات پیش کر دیں۔دستاویز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں 17 ہزار 104 جبکہ بلوچستان ہائی کورٹ میں 4 ہزار 471 مقدمات زیر التوا ہیں۔لاہور ہائی کورٹ میں 1 لاکھ 79 ہزار 425 مقدمات زیر التوا ہیں، سندھ ہائی کورٹ میں 85 ہزار 781 اور پشاور ہائی کورٹ میں 41 ہزار 911 مقدمات التوا کا شکار ہیں۔گزشتہ 5 سال میں 3 لاکھ 80 ہزار سے زائد مقدمات سپریم کورٹ اور ہائی کورٹس میں زیر التوا ہیں جن میں سے سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 51 ہزار 744 ہے۔















