اہم خبریں

وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی کی ملاقات

اسلام آباد(اے بی این نیوز    ) وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے سفیرحماد عبید ابراہیم سلیم الزابی نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات بارے تبادلہ خیال کیا اور متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور مالیاتی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات توانائی، ریفائنری، پیٹرولیم اور تجارت سمیت مختلف شعبوں میں ملکر کام کر رہےہیں تاہم ابھی بھی تعاون کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔ وزیر خزانہ نے اس ضمن میں مختلف مواقع اور ان شعبوں کو اجاگر کیا جن میں دونوں ممالک اپنے موجودہ تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھا سکتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے سفیر نے موجودہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی پاکستان کی ترقی پر مبنی اقتصادی پالیسیوں کو سراہا اور پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کو بڑھانے اور آگے بڑھانے میں متحدہ عرب امارات کی دلچسپی کا اظہار کیا۔وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کی سرمایہ کاری کی تجاویز کا خیرمقدم کیا اور حکومت کی جانب سے مکمل معاونت اور تعاون کا اظہار کیا۔آخر میں، وزیر خزانہ نے نیک نیتی اور تعاون پر شکریہ کے جذبات کا اظہار کیا اور مستقبل میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی امید کا اظہارکیا۔

متعلقہ خبریں