اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستانی رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں انیس ارب کی چائے پی گئے ،پاکستان نے جنوری اور فروری میں انیس ارب کی چائے درآمد کی ہے جبکہ پاکستان کی چائے کی درآمدات رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران 90 ارب روپے رہی جو 24.58 فیصد زیادہ ہےپچھلے مالی سال سے جس کی اسی مدت میں 72.5 بلین کی چائے درآمد کی گئی تھی۔اعدادوشمار کے مطابق پاکستان نے موجودہ سال کے پہلے دو مہینوں کے دوران روزانہ 326 ملین روپے کی چائے درآمد کی ہے ۔رواں سال فروری میں 8.71 بلین روپے کی چائے درآمد کی گئی جو 28 فیصد کم ہے گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال اسی مہینے میں 12.15 ارب کی چائے درآمد کی گئی تھی۔ جولائی تا فروری کے دوران درآمدات 396.5 ملین ڈالر رہیں جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت میں 423.9 ملین ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں 6 فیصد کم ہیں۔فروری میں درآمدات 32.67 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی مہینے میں 69.2 ملین ڈالر کی درآمدات کے مقابلے میں 50 فیصد کم ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان دنیا میں چائے کے سب سے بڑے درآمد کنندگان میں سے ایک ہے جس کی درآمدات کی مالیت تقریباً 598 ملین ڈالر تھی۔















