اہم خبریں

قومی اسمبلی اجلاس میں وزرا کا اپنی حکومت کے خلاف واک آوٹ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)حکومت اپنی اتحادی جماعتوں سے کیئے گئے وعدے پورے کرنے میں ناکام،حکومت کیے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں۔وفاقی وزرا نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آوٹ کرکے سب کو حیران کردیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی اتحادی جماعتوں سے بہت سے وعدے کررکھے ہیں جن میں ان کے حلقوں میں ترقیاتی فنڈز کی فراہمی اولین وعدہ ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نےسابق فاٹا کے علاقے کی ترقی کیلئے ایک بہت بڑے پیکج کا اعلان کیا تھا تاہم وزیر اعظم کے اعلان کردہ پیکج سے بہت کم فنڈز ریلیز کیئے گئے جس پر سابق فاٹا سے تعلق رکھنے والے وزرا اور اراکین اسمبلی سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آوٹ کیا ۔واک آوٹ کرنیوالے وزرامیں وفاقی وزیر اوورسیزپاکستانیز ساجد حسین طوری اور وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبد الشکور کے علاوہ محسن داوڑ ،محمد جمال الدین اور سابق فاٹا سے تعلق رکھنے والے دیگر اراکین اسمبلی شامل تھے۔

متعلقہ خبریں