اہم خبریں

کنڈیارو کے اساتذہ10 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج

نوشہرو فیروز (  اے بی این نیوز   )سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز کی تحصیل کنڈیارو کے پرائمری اساتذہ 10 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج بن گئے۔مظاہرین کا کہناتھا ہائی کورٹ اور سیکریٹری تعلیم کےاحکامات کے باوجود اساتذہ تنخواہیں نہ دینا قانون شکنی ہے۔کنڈیارو کے پرائمری اساتذہ نے 10 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے خلاف ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیس کے سامنے احتجاج کیا،احتجاج کرنے والے اساتذہ ٹریزری افسران کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے۔ ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر امجد مغل کی جانب سے موقف دینے سے معذرت کی گئی ہے۔مظاہرین نے الزام لگایا کہ مورو، نوشہرو فیروز، بہریا اورمحرابپور کے اساتذہ سے بھاری رشوت لیکر آئی ڈی بنا کر تنخواہیں جاری کی گئی ہیں،کنڈیارو کے 265اساتذہ سے پانچ سے آٹھ ہزار فی ٹیچر رشوت مانگی جارہی ہے ۔

متعلقہ خبریں