لاہور(اے بی این نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کیلئے دائر درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے دیگر ممبران میں جسٹس مس عالیہ نیلم، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس انوارالحق پنوں اور جسٹس محمد امجد رفیق شامل ہیں۔















